بیرسٹر سلطان محمود کل بروز ہفتہ پیرس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔ زاہد ہاشمی ۔ مرزا آصف جرال
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم اور درندگی کو یورپ کے ایوانوں میں اجاگر کرنےکیلئے یورپی یونین کے ہیڈکوارٹر برسلز میں ستائیس اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائیگا۔ اس پروگرام کو آرگنائز کرنے کیلئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر ، صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کل بروز ہفتہ پیرس میںپاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پیرس میں معروف کشمیری راہنما زاہد ہاشمی اور مرزا آصف جرال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو دعوت دے دی گئی ہے اور تمام جماعتوں نے سیاسی و مذہبی وابستگی سے بالاتر ہوکر کشمیر کاز کیلئے ہمیشہ بھرپور تعاون کیا ہے۔ اس موقع پر ممتاز کاروباری شخصیت اور تحریک انصاف فرانس کے کوآرڈینیٹر چوہدری گلزار احمد ، چیئرمین راجہ عجب گل ، وائس چیئرمین شیخ نعمت اللہ اور سینئر راہنما محمد اصغر برھان نے کہا کہ مقبوضہ ریاست میں گزشتہ تین مہینوں میں 7ہزار سے زائد شہریوں کو گرفتار اور 500 نوجوانوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیاہے ۔کشمیری قوم پر ایسے مظالم ڈھائے گئے اس کی تاریخ کشمیر میں بھی کہیں مثال نہیں ملتی۔ چیئرمین لبریشن فرنٹیٰسین ملک نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل اور اور تنازعات کو حل کئے بغیر امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیںہوسکتا، کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے مظالم قابل مذمت ہیں، ان مظالم پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی قابلمذمت ہے