پاکستان میں کسی حکومت سے حالات نہیں سنبھالے جا رہے، ہمیشہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا، آج قوم کی امید ایک بار پھر جمعیت علما اسلام سے ہے: مولانافضل الرحمان

مردان میں اپنےوالد مفتی محمود کی برسی کے موقع پرمنعقدہ کانفرنس سےخطاب میں مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی حکومت سے حالات نہیں سنبھالے جا رہے، ہمیشہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا، آج قوم کی امید ایک بار پھر جمعیت علما اسلام سے ہے،کچھ لوگ کہتے تھے کہ مفتی محمود کے بعد جمعیت ختم ہوجائے گی، مگر انہوں نے ثابت کیا کہ پوری قوم کی قیادت ایک عالم دین کرسکتا ہے، فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا جے یو آئی ف کی دوبارہ حکومت آئےگی تو صوبے میں رونقیں بحال کریں گے،آج انسان کا خون سستا ہوگیا ہے، بلوچستان، کراچی، قبائلی علاقوں سمیت ملک کے دیگرحصوں کے حالات سب کےسامنےہیں،ان کا کہنا تھاکہ بیوروکریسی قانون سازی میں رکاوٹ بنتی ہے، فاٹا اصلاحات پرجھوٹ بولا گیا اور متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، جب تک فاٹا کوحق نہیں ملتا لڑتے رہیں گے۔