اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے بھارت سب سے بڑا شراکت دار ہے , بھارتی فوج بات کرنا نہیں بلکہ کارروائی کرنا جانتی ہے : بھارتی وزیراعظم
بھارتی شہر بھوپال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر بوکھلاہٹ کا شکار نظر آئے، بھارتی فوج کی جھوٹی تعریف کرتے ہوئے نریندر مودی نے ایک اور سفید جھوٹ بول دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے بھارت سب سے زیادہ کردار ادا کررہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر ڈھانے والے بھارتی وزیراعظم کو ایسا جھوٹ بولتے ہوئے ذرا بھی شرم نہ آئی اور وہ یو این امن مشن کے خود ساختہ سب سے بڑے دعویدار بن بیٹھے۔ اس دوران بھارتی وزیراعظم مودی نے بزدل بھارتی فوج کا حوصلہ بڑھانے کی بھی ناکام کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج بات کرنا نہیں بلکہ کارروائی کرنا جانتی ہے۔