کراچی میں عزیز آباد کے مکان سے اسلحہ برآمد گی واقعے پر پولیس کی تحقیقات جاری تفتیشی حکام نےکے ڈی اے کو خط لکھ کرمکان کی ملکیت اور سابقہ دستاویزکا ریکارڈ طلب کر لیا
کراچی میں عزیز آباد کے مکان سے چند روز قبل برآمد اسلحے سے متعلق سندھ پولیس اور دیگر تفتیشی اداروں کی تحقیقات کا سلسلہ جا ری ہے۔سندھ پولیس کے تفتیشی حکام نےکیس میں مکان کی ملکیت اور مکان سے متعلق تمام دستاویزی ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے کے ڈی اے ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا۔پولیس کی جانب سے کے ڈی اے کو تحریر کئے گئے خط میں غلطی بھی کی گئی ہے ۔ خط میں مکان کا نمبر آٹھ سو چوبیس کی بجائے ایک ہزار آٹھ سو چوبیس درج کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مکان سے متعلق تمام سابقہ ریکارڈ سامنے آنے سے واقعے کی تفتیش میں مدد مل سکے گی