برازیل میں بلند عمارتوں کی کھڑکیوں کی صفائی کرنے والوں نے ایک تیر سے دو شکار کئے
برازیل میں سپر ہیروز کے کاسٹیوم میں ملبوس صفائی کا عملہ بچوں کے ایک ہسپتال کی دیواروں پر چڑھا تو سب حیران رہ گئے،یہ عملہ بلند عمارت پر چڑھا تو کھڑکیوں کے شیشوں کی صفائی کیلئے تھا لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کا مقصد بیمار بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا بھی تھا،بچوں نے جب بیٹ مین،آئرن مین، سپائڈر مین،سپر مین اور دا فلیش کرداروں کو اچانک اپنے کمروں کی کھڑکیوں سے چپکے دیکھا تو خوشی سے نہال ہو گئے، ہسپتال میں زیر علاج بچوں نے اس موقع پر جہاں اپنے پسندیدہ ہیروز کو دیکھ کو خوشی کا اظہار کیا وہیں ان سے ہاتھ ملا کر اور گپیں لگا اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش بھی پوری کی۔سپر ہیروز کے کاسٹیومز میں ملبوس ان صفائی کرنے والوں کا کہنا تھا اپنے کام کے ساتھ ساتھ بیمار بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لا کر وہ خود بھی خوشی سے نہال ہیں،