پنجاب اسمبلی میں پاناما لیکس اور چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس کی بازگشت سنائی دیتی رہی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکررانا محمد اقبال کی زیرصدارت ہوا ۔نقطہ اعتراض پر اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ وزیراعظم کوپاناما لیکس پرجواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا چیف جٹس کے اورنج ٹرین منصوبہ کیس میں ریمارکس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہیں۔جس کے بعد اپوزیشن ارکان نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اسپیکر نے اپوزیشن ارکان کو خاموش کرانے کی کوشش کی تو ارکان ایوان سے واک آوٹ کر گئے ۔ اجلاس میں رانا ثنااللہ کی بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ طورٍپرمنظورکرلی گئی۔جس کے بعد اسپیکرنے اجلاس پیرتک کے لیے ملتوی کردیا ۔اجلاس کے بعد اسمبلی احاطہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمودالرشید نے کہا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پانامہ لیکس ایشو پرقوم کا اعتماد کھوچکے ہیں وہ فی الفوراستعفی دیں. محمود الرشید نے کہا اگرملک میں جموریت کو کوئی نقصان پہنچا تواس کی ذمہ داری بھی شریف برادران پر عائد ہوگی