سیف سٹی منصوبے کاپہلا مرحلہ ریکارڈ مدت میں مکمل

لاہورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کاپہلا مرحلہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے ،صوبے کے عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے اورجرائم پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کیا ہے جس پر 12ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں اوراس منصوبے کے تحت کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر میں بہت بڑی سکرین لگائی گئی ہے جو کہ ایشیاء کی سب سے بڑی سکرین ہے۔پنجاب حکومت سیف سٹی پراجیکٹ پر چین کی صف اول کی کمپنی ہیواوے کے تعاو ن سے کام کررہی ہے اوریہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد منصوبہ ہے ۔ چینی کمپنی اس منصوبے کو ایک مثالی پراجیکٹ کے طورپر چلائے گی اورپوری دنیا میں یہ منصوبہ محنت ،دیانت،امانت اور شفافیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوگا۔پاکستان میں پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں پراس منصوبے کا افتتاح کیا گیا ہے جبکہ چھ برس قبل اس وقت کی وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا تھا جواب آکر مکمل ہوا ہے لیکن پنجاب حکومت کا سیف سٹی منصوبہ اسلام آباد کے منصوبے کے حجم سے چار گنا بڑا ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ کے 1500کیمروں کو بڑھا کر2000 کیمروں پر لے آئے ہیں جبکہ پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت لاہورمیں8ہزار کیمرے لگائے جارہے ہیں