تحریک انصاف تبدیلی کی بات کرتی ہے کوئی ہمیں بھی دکھا دے کہ تبدیلی کہاں ہے , سی پیک پر تحفظات پہلے بھی تھے اور آج بھی ہیں :اسفند یار ولی

نوشہرہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا نواز شریف سی پیک منصوبے پر اے این پی کو مطمئن کریں ۔انہوں نے کہا پرامن افغانستان کے بغیر پرامن پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔اسفند یار نے کہا فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کیا جائے ۔فاٹا کی تقسیم پختونوں کی تقسیم ہے۔انہوں نے کہا تبدیلی والوں نے پختونوں کو دھوکا دیا ۔پرویز خٹک ماضی میں بھی کسی کے اشاروں پر سیاسی پارٹیاں تبدیل کرنے کا چیمپئن ہیں ۔