پاکستانی فنکاروں کیخلاف بھارت کی ایک اورسازش سامنے آگئی، سنیما مالکان نے چار ریاستوں میں پاکستانی اداکاروں کی فلموں کی نمائش نہ کرنے کا اعلان کردیا
بھارت میں ہدایت کار کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل اور فلم رئیس کا مداحوں کو جتنا انتظار ہے، انکی ریلیز میں اتنی ہی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں، ہندوانتہا پسند تںظیموں اور کچھ بھارتی فنکاروں کی گیڈربھبکیوں کے بعد پہلے پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں اور تیکنیکی عملے پر پابندی کا اعلان کیا جس کے بعد اب سینما مالکان نے بھی چارریاستوں مہاراشترا،گجرات،گووا اور کرناٹکا میں ان تمام فلموں کی نمائش سےانکار کردیا ہے جن میں پاکستانی اداکاروں نے کام کیا، دوسری جانب بھارتی وزارت داخلہ کے حکام نے بدنامی سے بچنے کے لیے ایک اور دعویٰ کرڈالا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اداکاروں سمیت کسی بھی شخص کو ویزا فراہم کرنے کو تیار ہیں جو اس کے لیے اہل ہوگا۔