بھارت نواز بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد ایک بار پھر پاکستان کے خلاف زہر الگنے لگیں

پاکستان دشمنی کی آگ میں جلنے والی بنگلہ دیشی وزیراعظم نے ایک بار پھر اپنی اوقات دکھا دی، بھارتی اخبار کو انٹرویو میں شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سے سخت مایوس ہو چکی ہیں،شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ ان پرپاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کیلئے بہت زیادہ دباؤ ہے، سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا فیصلہ تھا، جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو سزائیں دینے پر تنقید کے بعد سارک کانفرنس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔ شیخ حسینہ واجد نے انتہائی ڈھٹائی سے یہ بھی کہہ دیا کہ بھارت نے بنگلہ دیش بنانے میں مدد کی، جس پر وہ بھارتیوں کی مشکور ہیں۔ اس سے پہلے بھی بھارتی حکومت کی خوشنودی کیلئے شیخ حسینہ واجد پاکستان مخالف بیان دے چکی ہیں۔