سیاسی اور عسکری قیادت میں کوئی تناؤنہیں،مسئلہ کشمیر پر سب متحد ہیں : سردار ایاز صادق
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے حلقے این اے 122 کا دورہ کیا اور اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 30اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کی پی ٹی آئی کی دھمکی کے حوالے سے بات کی۔۔۔۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کا جواب حکومتی رہنما آپسی مشاورت کے بعد دیں گے، ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور عسکری اداروں میں کوئی تناؤ نہیں، کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان کی حکومت اور عسکری ادارے متحد ہیں اور ان کا موقف ایک ھے. ایاز صادق نے اس ،موقع پر تحریک انصاف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو ددٹ دیئے ہیں،انہیں اپنے اپنے حلقوں میں کام کروانا چاہیئے، عمران خان کو جو بات کرنی ھے وہ اسمبلی میں آ کر کریں