ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال نہایت خراب تھی نیاپاکستان کی ترقی کوتسلیم بھی کررہی ہےاورگواہی بھی دےرہی ہے:احسن اقبال
واشنگٹن:ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال نہایت خراب تھیدنیاپاکستان کی ترقی کوتسلیم بھی کررہی ہےاورگواہی بھی دےرہی ہے،واشنگٹن:کسی کےخلاف بیان نہیں دیا،بیان کسی سےمحاذآرائی نہیں تھا،احسن اقبال
واشنگٹن:نشاندہی کی تھی کہ ہرشعبےکادائرہ اختیارہے،معیشت کادیوالیاہونےوالاتھا،ملک میں توانائی کابحران بےقابوہوچکاتھا،پاکستان کی معیشت پرتبصرہ کرناوزارت خزانہ یاوزارت اکنامک پلاننگ کاکام ہے،پاکستان کےدشمن ایسےبیانات کواٹھاکرپاکستان کی عالمی ساکھ کومتاثرکرتےہیں،واشنگٹن:ملک کی معیشت پراپوزیشن تنقیدکرسکتی ہے،واشنگٹن:اپوزیشن بھی ملک کی معیشت پربات کرسکتی ہے،حکومت،فوج،عدلیہ اورسول اداروں کومل کرپاکستان کوپرآشوب دورسےنکالناہے،واشنگٹن: ہمارادشمن ابھی مکمل ختم نہیں ہوا،دہشت گردی کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی،تمام قومی اداروں کومل کردہشت گردی کی جنگ جیتناہے،خطرات کامقابلہ اندرونی اتحاداوریکجہتی سےکیاجاسکتاہے،احسن اقبال
وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چار برسوں کے دوران پاکستان میں معاشی طور پر استحکام آیا ہے، دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشنز سے سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاکستان کی معاشی ترقی اور کامیابیوں کا ذکر کیا،، ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چار سالوں میں اقتصادی شعبے میں قابل قدر ترقی ہوئی ہے،، اس وقت معاشی ترقی کی شرح پانچ اشاریہ تین سے زیادہ ہے، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں،، وزیراخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی صورتحال پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہوئی ہے، قبائلی اور ملک کے دیگر علاقوں میں کامیاب آپریشنز کی وجہ سے دہشتگردی کو روکنے میں کامیابی حاصل ہوئی، احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ توانائی منصوبوں کے ذریعے دس ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوا،، ہمارے دور حکومت میں تعلیم، خواتین کی فلاح و بہبود اور صحت کے منصوبوں کے ساتھ غربت میں کمی کیلئے بھی اقدامات کئے گئے