اگر انٹیلی جنس معلومات کا بروقت تبادلہ ہو تو دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائیاں ممکن ہیں: نفیس زکریا
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ اگر انٹیلی جنس معلومات کا بروقت تبادلہ ہو تو دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائیاں ممکن ہیں، پاکستان نے چار ملکی گروپ اور ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سمیت ہر فورم کی حمایت کی، آئندہ کیو سی جی اجلاس میں افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چند روز میں 7 کشمیری شہید کر دیے گئے، وادی میں بڑے پیمانے پر گمنام قبروں کا انکشاف بھی بھارتی مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتا ہے ہم عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری خونریزی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے پر آئے اعلی سطح کے امریکی وفد کی وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ سے ملاقاتیں ہوئی ہیں،،سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا دورہ روس، روسی حکام سے ملاقاتیں اچھی رہیں۔