شکار کرتی خونی وہیل کی نایاب ویڈیو منظر عام پرآ گئی
لندن (نیٹ نیوز) خونی وہیل کی چیر پھاڑ کرتی نایاب ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ جس میں خونی وہیل کے جھنڈ کو ایک درمیانی جسامت کی وہیل کا شکار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بحرالکاہل کے ایواچنسکی خلیج میں چھ خونی وہیل ایک درمیانی جسامت کی وہیل کو چیر پھاڑنے سے قبل اس کا تعاقب کرکے گھیر لیتی ہیں۔