خشک میوہ جات موسم سرما کا بہترین تحفہ شمار ہوتے ہیں

یوں تو سارا سال ہی مختلف کھانوں میں خشک میوہ جات کا استعمال جاری رہتا ہے لیکن موسم سرما میں انکی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ڈرائی فروٹس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔گاہک آتے ہیں لیکن قیمتیں سن کر ہی راستہ بدل لیتے ہیں۔باداموں اور ریوڑیوں کو دیکھ کر سب کا جی للچایا لیکن قیمتیں سن کرسب نےمنہ بنایا۔اڑتالیس سوروپے فی کلو بکنے والے چلغوزوں نے ڈھائے لوگوں پر ستم تو دوسری جانب کاجو بھی نہیں ہیں قیمت میں کسی سے کم۔ قدرت کا عظیم شاہکار خشک میوہ،پستہ ہو یا اخروٹ،خشک خوبانی کیساتھ املوک بھی دکانوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔خشک میوہ جات کے کاروبار سے منسلک افراد کا کہنا ہے ڈرائی فروٹس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے متوسط طبقے کو اس نعمت سے محروم کر دیا مگر اس کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد ان میوہ جات کو خرید رہی ہے۔