پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ یا ناقص اشیا کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں اور تیز کر دی ہیں،،، راولپنڈی گنج منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹ زدہ مرچ مصالحے تیار کرنے والی ایک اور فیکٹری پکڑ لی،،، مجموعی طور پر اٹھارہ ہزار کلو ملاوٹ زدہ مرچیں اور دیگر مصالحہ جات بھی برآمد کر لیے گئے،،، ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑو کا کہنا تھا راجہ بلال گرائنڈنگ یونٹ برادہ اور چوکر کی ملاوٹ کرتے پایا گیا ،،، انھوں نے بتایا کہ فیکٹری میں برادہ اور چوکر کو رنگ کر کے مرچوں اور ہلدی میں شامل کیا جاتا تھا،،، ملاوٹ کے تمام ٹیسٹ مثبت پائے گئے جس پر مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔