سپیشل بچوں پر تشدد، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

لاہور میں خصوصی بچوں کی سکول بس میں کنڈکٹر اور عملے نے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور صوبائی وزیر خصوصی تعلیم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے سکول پرنسپل اور دونوں ملازمین کو معطل کر کے سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ پولیس نے حافظ عثمان اور اکرم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔صوبائی وزیر خصوصی تعلیم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سکول پرنسپل اور دونوں ملازمین کو معطل کر کے رپورٹ طلب کر لی جبکہ پولیس نے حافظ عثمان اور اکرم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔معمولی شرارت پر بس میں تعینات سکول ملازم حافظ عثمان نے 12 سالہ معصوم بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا، بچے کو بس کے راڈ کے ساتھ لٹکا دیا، ایک اور بچے نے تشدد سے منع کیا تو دوسرا کنڈکٹر اکرم بھی میدان میں آ گیا، بچے نے اشارے میں کہا کہ وہ اپنے والد کو یہ سب بتائے گا تو اکرم اسے دھمکیاں دینے لگا اور تھپڑ دے مارا۔صوبائی وزیر سیپشل ایجوکیشن چودھری شفیق نے کہا کہ سپیشل بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں واقعہ ناقابل برداشت ہے۔