عوام فیصلہ کریں گے کون رہے گا اور کون گھر جائے گا، جب بھی آمریت آئی ملک نےترقی نہیں کی: خاقان عباسی

کراچی میں پاکستان کے پہلے کول ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ میں جب حکومت آئی تو بہت سے بحران تھے،ملک میں گیس نہیں تھی نہ ہی کوئی ٹرمینل تھا،واحد حکومت ہے جس نے چیلنجز کا سامنا کیا،کام شروع کئے اور مکمل بھی کئے، دسمبر کے بعد جتنی گیس چاہیں گے ملے گی، انہوں نے کہا کہ سی پیک مستقبل کی ترقی کا ضامن ہے،جب بھی آمریت آئی ملک نے ترقی نہیں کی، جمہوریت میں خامیاں ضرورہوتی ہیں،لیکن جمہوریت چلتی رہے گی تو خامیاں بھی دور ہوں گی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیصلےعوام کے پاس ہونے چاہئیں،عوام فیصلہ کریں گےکون رہے گا اور کون گھر جائے گا،، ملک جمہوریت کے اندر ہی ترقی کرے گا،ان کا کہنا تھاکہ حکومتیں پراجیکٹس کااعلان کرتی ہیں اور چار، پانچ حکومتیں اس کو مکمل کرتی ہیں،لواری ٹنل کا افتتاح ذوالفقار بھٹو اور نواز شریف نے اٹھائیس ارب سے مکمل کیا،بجلی کا مسئلہ صرف آج کیلیے نہیں کل کیلیے بھی حل کیا گیا، چیلنجز ہمیشہ رہتے ہیں لیکن ان کا مقابلہ کیا جائیگا اور حل نکالا جائیگا