پورٹ قاسم پر کول اور کلنکر ٹرمینل جدید ترین منصوبہ ہے
پورٹ قاسم پر کول اور کلنکر ٹرمینل کا منصوبہ رواں سال مئی 2017ء میں مکمل کیا گیا، پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے مطابق ملک کے پہلے سیمنٹ، کول اور کلنکر ٹرمینل کی تعمیر پر 285 ملین ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری ہوئی، ٹرمینل پر روزانہ تیس ہزار اور سالانہ بارہ ملین ٹن کوئلے کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت ہے۔ ٹرمینل پر کارگو ہینڈ لنگ کا وقت بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہے۔ تکمیل سے اب تک تک اس ٹرمینل پر کوئلے سے لدے 12جہاز لنگر انداز ہوچکے ہیں۔ ٹرمینل پر کارگو ہینڈلنگ کا وقت بین الاقوامی معیار کا ہے، ٹرمینل پر ایک خودکار جیٹی کے علاوہ کوئلے کو ان لوڈ کرنے کیلئے دو اور سیمنٹ اور کلنکر کو ان لوڈ کرنے کیلئے ایک جدید ترین کرین نصب کی گئی ہے، ٹرمینل کی گہرائی تیرہ میٹر ہے جس پر پینسٹھ ہزار ٹن وزنی جہاز کو ہینڈل کی جاسکتا ہے، ٹرمینل کو پورٹ قاسم اتھارٹی کے ساتھ BoTمعاہدے کے تحت 30 سال کیلئے قائم گیا ہے۔