بعض ناعاقبت اندیش مایوسی پھیلاتےہیں جو پاکستان کو نقصان پہنچائےگا اس کا بھلااورخیر نہیں ہوگی:سعد رفیق
خواجہ ایکسپریس کی مخالفین پر چڑھائی،،، لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان قائم رہنےکےلئےبناہے، برے لوگ ہرجگہ ہیں،ہماری صفوں میں بھی ہیں،، پارلیمنٹ اور دیگراداروں میں اکثریت اچھےلوگوں کی ہے، جو پاکستان کو نقصان پہنچائے گا اس کا بھلااورخیر نہیں ہوگیخواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ افواج اور عدلیہ کو بھی احتساب میں شامل کرنے پر غور ہونا چاہیئے،، انکے اپنے احتساب کے داخلی نظام موجود ہیں،لیکن اس پر سوچ بچار اور غور ہونا چاہیے،وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بعض ناعاقبت اندیش مایوسی پھیلاتےہیں، جو پاکستان کو نقصان پہنچائے گا اس کا بھلااورخیر نہیں ہوگی، پاکستان کےمقدر کا فیصلہ چند لوگ نہیں کریں گے، ووٹ دینےکاحق ہمارے پاس رہنا چاہیے۔فیصلےاب بند کمرےمیں نہیں عوام کریں گے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا ہمارے پاس دنیاکی بہترین فوج اور عدلیہ ہے، باہر سے کوئی آپ کی مدد کےلئےنہیں آئےگا،، بھارت کوسی پیک کی بہت تکلیف ہے،سازشیں کررہاہے، پاکستان آزاد ملک ہے، امریکااپنےفتوےاپنےپاس رکھے، امریکی حکومت کواپنےگریبان میں جھانکناچاہئے