پاک فوج کے کامیاب آپریشن سے بازیاب ہونے والا کینیڈین خاندان وطن واپس پہنچ گیا
پاکستان آرمی کی کوششوں سے بازیاب کرائے گئی کینڈین شہری جوشوا بوئیل اپنے خاندان کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے،، ٹورنٹو پہنچتے ہی غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جوشوا نے دوران قید پیش آنے والے واقعات کا ذکر کیا،، انھوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ان کی ایک نومولود بچی کو قتل کردیا تھا،، جبکہ ان کی امریکی نژاد اہلیہ سے متعدد بار زیادتی بھی کی گئی،، جوشوا کا کہنا تھا کہ دوران قید اللہ نے ان کے اندر عزم و حوصلہ پیدا کیا،، واضح رہے جوشوا بوئل اور ان کی امریکی بیوی کیٹلن کولمین کو طالبان نے دو ہزار بارہ میں افغانستان سے اغوا کیا تھا،، جنہیں دو روز قبل پاک فوج نے امریکی خفیہ اداروں کی اطلاعات پر کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کرکے بازیاب کرایا تھا