مشہور ڈرامے'عینک والا جن' کی مقبول ترین اداکارہ نصرت آرا عرف بل بتوڑی طویل علالت کے باعث انتقال کرگئیں
ڈرامہ سیریل عینک والا جن میں اپنے مخصوص جملوں اور اداکاری سے بچوں کو ہنسانے والی نصرت آرا عرف بل بتوڑی طویل علالت کے باعث پینسٹھ سال کی عمر میں انتقال کرگئیں،
عینک والا جن میں بل بتوڑی کا کردار اتنا مقبول ہوا کہ ان کی پہچان بن گیا، اور لوگ انہیں ان کے اصلی نام سے نہیں بلکہ ’’بل بتوڑی‘‘ کے نام سے جاننے لگے،لیکن شہرت اور مقبولیت کے باوجود نصرت آرا نے زندگی کے آخری ایام نہایت کسمپرسی میں گزارے،ایک سال قبل ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا جس سے ان کی بائیں ٹانگ شدید متاثر ہوئی تھی، وہ جلد کے کینسر میں بھی مبتلاتھیں، وسائل نہ ہونےاور کام نہ ملنے پر ان کی حالت بد سے بد تر ہوتی گئی، انہوں نے مخیر حضرات اورحکومت سے مدد کی اپیل بھی کی تھی،