بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ سے بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق بھارت ایک بارپھر کنٹرول لائن پرآپے سے باہرہوگیا، بھارتی فوج کی ستوال اورنکیال سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پرشہری آبادی کو نشانہ بنایا،،پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا