سابق صدرآصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو دوہزاراٹھارہ کے الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی
بلاول ہاؤس لاہورمیں سابق صدرآصف زرداری کی زیرصدارت لاہور کے ٹکٹ ہولڈرزکا اجلاس ہوا۔۔آصف زرداری نے قومی اسمبلی کے چھ ٹکٹ ہولڈرزکے الگ الگ انٹرویوزکیے۔اس موقع پرسابق صدرکا کہنا تھا کہ ہم اپنے منشورسے مخالفین کو شکست دیں گے،دوہزارتیرہ کے حالات اورتھے مگر اس بارتیاری سے الیکشن لڑیں گے،آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت بھی کی. بلاول ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم گل کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری نے الیکشن کی تیاری کی ہدایت کی ہے. لاہور کے صدرحاجی عزیزالرحمان چن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں لاہورسے سیٹیں جیتے گی۔ سابق صدرآصف زرداری نے لاہورکے دورے کے دوران پارٹی رہنماوں کو الیکشن کی تیاری کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنے کا بھی ٹاسک دے دیا