پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیرخزانہ کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا
پاکستان پیپلزپارٹی بھی معیشت کی خرابی پربول پڑی۔اسحاق ڈارکی خراب کارکردگی پروزیرخزانہ کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔۔پیپلزپارٹی سندھ کے صدر ڈاکٹرعاصم حسین اورسینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کراچی میں پریس کانفرنس کی۔ڈاکٹرعاصم نے مسلم لیگ ن کی چارسالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔ بولے معیشت کو دل کا دورہ پڑچکا ہے. سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عسکری ادارے نے پہلی بارمعیشت پر بات کی جو درست ہے. پیپلزپارٹی رہنماوں کا کہنا تھا کہ جس وزیرپرکرپشن پرمقدمات چل رہے ہوں وہ کیسے کام کرسکتا ہے۔معیشت کوسدھارنے کے لئے غیرضروری اخراجات ختم کرنے ہوں گے