عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن میں بھی بڑے مقابلے ہورہے ہیں۔

عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن میں بھی بڑے مقابلے، سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما ّآمنے سامنے، لاہور کے اہم ترین حلقے این اے ایک سو اکتیس میں خواجہ سعد رفیق ہمایوں اختر کے مد مقابل ہیں،لاہور میں ہی این اے ایک سو چوبیس میں شاہد خاقان عباسی کا تحریک انصاف کے غلام محی الدین سے ٹاکرا ہے، چوہدری شجاعت حسین این اے پینسٹھ میں تحریک لبیک کے محمد یعقوب کیخلاف میدان میں۔ کراچی میں عمران خان کی خالی کی گئی نشست این اے 243 پر پی ٹی آئی کے عالمگیر خان اور ایم کیو ایم کے عامر چشتی آمنے سامنے ہیں۔ این اے 69 گجرات سے پاکستان مسلم لیگ ق کے چوہدری مونس الٰہی ، اور پاکستان مسلم لیگ ن کے حا جی عمران ظفر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ این اے پینتیس میں عمران خان کی خالی کی گئی نشست پر بھی تحریک انصاف کے مولانا نسیم علی شاہ اور متحدہ مجلس عمل کے زاہد درانی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔