ضمنی انتخابات میں پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانی بھی اس انتخاب میں اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹنگ پینل متعارف کرایا گیا ہے۔ دنیا کے کسی بھی حصے میں مقیم پاکستانی کسی بھی انٹرنیٹ سے منسلک ڈیوائس کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ آئی ووٹنگ میں شامل ہونے کے لیے الیکشن کمیشن نے بیرون ملک مقیم سات ہزار تین سو چونسٹھ ووٹرز کو پاس ورڈز بھی جاری کررکھے ہیں۔ رجسٹرڈ آئی ووٹرز بھی شام پانچ بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ہ ضمنی انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے یکم ستمبرسے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔