پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ کے لئے خطرناک قرار دے دیا،
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے جس طرح پہلے ٹیسٹ میچ میں فائیٹ بیک کیا وہ قابل تعریف ہے،مخالف ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف مشکلات کھڑی کرسکتی ہے ، گرین شرٹس کو پوری تیاری کےساتھ ابو ظبی ٹیسٹ کھیلنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں بیٹسمینوں نے اچھا اسکور کرکے بولرز کے لئے کام آسان کیا لیکن آخری کی دو وکٹیں نہ لینے پر افسوس ہے ،پاکستان ٹیم یہ میچ جیت سکتی تھی، وہاب ریاض کے بجائے عباس اور یاسر سے پانچویں دن کی صبح باؤلنگ کرانی چاہیے تھی یہ بات سرفراز کو بتائی تھی،مکی آرتھا نے مزید کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کا نہ کھیلنا نقصان ہے۔