سپریم کورٹ نے بادشاہی مسجد سے نعلین پاک چوری ہونے کے معاملے کی انکوائری کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بادشاہی مسجد سے نعلین پاک چوری ہونے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے نعلین مبارک کی چوری سے متعلق محکمہ اوقاف کی رپورٹ مسترد کر دی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ سے مطمئن نہیں یہ صرف اپنے آپ کو بچانے کی ایک کوشش ہے۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری اوقاف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ ہم اتنی مقدس چیز کی حفاظت نہیں کر سکے۔ وکیل محکمہ اوقاف نے بتایا کہ اب تک 10 تحقیقات ہوئی ہیں کچھ سامنے نہیں آیا نعلین مبارک کی چوری کے بارے میں زائرین نے بتایا سپریم کورٹ نے معاملے کی انکوائری کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی ۔آئی بی اور ڈی آئی جی پولیس کی سطح کے افسر شامل ہونگے۔ جے آئی ٹی اپنی تحقیقات کر کے جامع رپورٹ پیش کرے