کراچی کے حلقے این اے 243 میں تحریک انصاف کے امیدوار عالمگیر خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا،

این اے 243 کے علاقے گلشن اقبال میں گلشن گرلز کالج میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نشست سے انتخابات میں حصہ لینا میرے لیےاعزاز ہے،فکس اٹ نے بلدیاتی اداروں پر اہلیان کراچی کی خدمت کے لیےدباو ڈالا تھا ،اب کراچی والوں کا اچھا وقت آرہا ہے ساٹ عالمگیر خان نےکا مزید کہنا تھا کہ تیس سال تک شہرمیں شرپسند عناصرکا قبضہ تھا، کسی سےزاتی لڑائی نہیں، ٹھپہ مافیا کےعروج کےبعد یہ سیٹ ایک مخصوص جماعت کے پاس رہی، ایم کیو ایم کے دعوی کے برعکس یہ سیٹ ہم جیتیں گے۔کیمرہ مین جمشید علی خان کے ساتھ جاوید قائم خانی وقت نیوز کراچی