اگر ضمنی الیکشن میں حکومت کی جانب سے دھاندلی کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، خواجہ سعد رفیق
لاہور میں ضمنی الیکشن کے موقع پر پولنگ سٹیشن کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے تمام کارکن ضمنی الیکشن کے لئے تیار ہیں ،ہم حکومت کی جانب سے دھاندلی کی تمام کوششیں ناکام بنانے کیلئے ووٹ پر پہرہ دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ این اے 131 میں تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کوئی کام نہیں کیا گیا، تعینات کیے گئے بہت سے پریزائیڈنگ افسر ایسے ہیں جن کو انتخابی عمل کے حوالے سے کچھ معلومات حاصل نہیں ، ہم نے اپنے دور میں حلقے کیلئے بے شمار کام کئے ہیں اور مجھے اس کا یقین ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،سعد رفیق نے کہا کہ حکومت انتقامی ہتھکنڈوں پر اتر آئی، میرا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا، بھاگنے والا نہیں اور نہ پہلے کبھی بھاگا ہوں، حکومت خوف کا شکار ہے،