کراچی کے حلقے این اے 243 میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا،
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے پولنگ اسٹیشن 74 ایس ایم پبلک اسکول گلشن اقبال تیرا ڈی ون میں ووٹ کاسٹ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات آج بد ترین ہوچکے ہیں ہمارا امیدوار کامیاب ہوا تو حکومت کو کراچی کے مسائل سے آگاہ کرےگا، آصف حسنین کو ووٹ دیں اور کامیاب بنائیں۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سب لوگ بستروں کو چھوڑیں اورووٹ ڈالیں ،پی ایس پی اگر یہ سیٹ جیتےگی تو سب سےموثر ثابت ہوگی، ہم نےکراچی کو دنیا کےبہترین شہروں میں شامل کروایا تھا ،ہم نےرات کو جاگ کر اس شہر کی خدمت کی ہے، کیمرہ مین امجد اقبال کے ساتھ اختر نواز ووقت نیوز کراچی