گجرات کے حلقہ این اے 69 سے ق لیگ کے امیدوار مونس الہی کی جانب سے کارکنوں کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ اتوار کو ضمنی انتخابات کی گہما گہمی میں امیدواروں کی جانب سے کارکنوں کی خاطر مدارت کا سلسلہ جاری رہا ، این اے 69 گجرات سے ق لیگ کے امیدوار مونس الہی نے ورکرز کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا، کارکنوں کو ناشتے میں حلوہ پوری اور نان چنے پیش کیے گئے۔ ناشتے کے دوران کارکن سیاسی گفتگو سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے، ناشتے کے بعد گرما گرم چائے کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔
گجرات:مونس الہی کی جانب سے کارکنوں کیلئے ناشتے کا اہتمام
Oct 14, 2018 | 15:16