بھارتی فورسزنے کنٹرول لائن پرشہری آبادی کونشانہ بنا ڈالا،چڑی کوٹ سیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے آٹھ سالہ بچہ شدید زخمی
بھارت ایک بارپھرکنٹرول لائن پرآپے سے باہر ہوگیا،،جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کونشانہ بنا ڈالا،،چڑی کوٹ سیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے آٹھ سالہ بچہ خیام شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا،،آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے بزدل دشمن کی بزدلانہ کارروائی کا منہ توڑجواب دیتے ہوئے بھارتی توپیں خاموش کرادیں،،پاک فوج کی جانب سے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا گیا