رقوم کی منتقلی کی بین الاقوامی کمپنی منی گرام نے پاکستان میں بنکوں میں رقم جمع کرانے کی نئی سروس شروع کی ہے
رقوم کی منتقلی کی بین الاقوامی کمپنی منی گرام نے پاکستان میں بنکوں میں رقم جمع کرانے کی نئی سروس شروع کی ہے۔ اس سلسلے میں معاہدے پردستخط منی گرام کے چیئرمین اورچیف ایگزیکٹوآفیسر ایلیکس Holmes اوربنک الفلاح کے چیف ایگزیکٹوآفیسربلال اصغرنے کئے۔ اس سروس کے بعد صارفین پاکستان میں کسی بھی بنک میں رقم بھجواسکتے ہیں۔ برطانیہ اورپورپ میں تجارت اورسرمایہ کاری کے لئے وزیراعظم کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر بھی اس موقع پرموجودتھے۔ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک اہم منڈی ہے اوراس کی ترسیلات زربہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ اقدام لانڈرنگ کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی پالیسی کے عین مطابق ہے جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زربھجوانے میں آسانی ہوگی۔