ایم آئی ٹی ایکٹ:پنجاب اور کے پی کے ڈاکٹرز کا احتجاج جاری
نشتر اسپتال ملتان میں ڈاکٹرز ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف پانچیوں روز بھی سراپا احتجاج ہیں، ڈاکٹرزنے اسپتال کے آوٹ ڈور وارڈز سمیت آپریشن تھیٹر،، پتھالوجی اور ریڈیالوجی وارڈز میں بھی کام بند کر تے ہوئے متعلقہ وارڈ زکے دروازوں پر تالے لگا دئیے ۔ جس پر نشتر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے تہتر احتجاجی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو شوکاز نوٹس جاری کئے تو ڈاکٹرز نے انہیں آگ لگا دی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹرز نے شوکاز نوٹس جاری کرنے اور مطالبات تسلیم نہ کرنے پر نشتر اسپتال کے ایم ایس آفس کے باہر شدید نعرے بازی کی ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،مریضوں کا کہنا ہے کہ پانچ روز سے مسلسل چکر لگا رہے ہیں حکومت اور ڈاکٹرز کے مابین تنازعے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ڈاکٹرز اور پیرا میدیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت مطالبات نہیں مانتی اور ایم ٹی آئی ایکٹ کو واپس نہیں لیتی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا ہڑتال و احتجاج بدستور جاری ہے ، شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں۔