سینئر رہنما پی ٹی آئی یورپ یاسر خان نے ایم کیو آئی فرانس کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا ۔
پیرس (صاحبزادہ عتیق سے ) فرانس کی ممتاز کاروباری شخصیت اور تحریک انصاف یورپ کے سینئر رہنما یاسر اقبال خان نے گزشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر راجہ بابر حسین اور جنرل سیکریٹری چوہدری سلمان اسلم منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دنیا بھر میں جاری سرگرمیوں اور منصوبہ جات کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دی۔ تقریب کے میزبان یاسر اقبال خان نے نو منتخب ٹیم کے تمام افراد کو مبارک باد دی اور فرانس کی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو فرانسیسی معاشرہ میں پاکستان کے مثبت امیج اور اپنا مقام بنانے کے لئے فرانسیسی سیاست میں بھرپور حصہ لینا چاہئے ۔ عشائیہ کے اختتام پر صوفی نیاز نے یاسراقبال خان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل قریب میں مل جل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
عشائیہ میں یاسر اقبال خان کے عزیز دوست راجہ بابر حسین (صدرمنہاج اگلقرآن انٹرنیشنل فرانس)، سلمان اسلم ( سیکریٹری جنرل)، مہر ندیم (سنیئرنائب صدر)، صوفی نیاز ، بشیر احمد البدر ، حاجی محمد الطاف ، عبدالقادر (نائب صدور) ناظم مالیات مہر اعظم جاوید ، یوتھ کے طاہر ارشد کے علاوہ ہر دلعزیز شخصیت حافظ اقبال اعظم نے شرکت کی۔ اس موقع پر سردار ظہور ، تحریک انصاف فرانس کے صدارتی امیدوار ملک عابد ، عاقل ظہور ، چوہدری اکرام رانجھا ، جمال احمد، افضال گوندل ، طاہر اقبال ، ابرار کیانی ، بابر مغل ، افزان نواز ،ملک وجاہت ، افضال ڈھل ،اشفاق جٹ ، عبدالرحمان تارڑ ، سینئر صحافی صاحبزادہ عتیق الرحمن ، علی اشفاق اور اشفاق احمد چوہدری بھی موجود تھے۔