اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے کوئی پریشانی نہیں ہے, اپوزیشن کے جلسے جلوسوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا:وفاقی وزیرشبلی فراز
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے کوئی پریشانی نہیں ہے ، اپوزیشن انتشار پیدا کرنے کے لیے جمع ہورہی ہے۔پاکستان نے امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل کی مکمل ملکیت حاصل کرلی ہے، اپوزیشن جماعتیں مولانا فضل الرحمان کو استعمال کررہی ہیں،اپوزیشن مولانا فضل الرحمان کے ساتھ گزشتہ سال کی طرح اس دفعہ بھی ہاتھ کرے گی ، نواز شریف اپنے بچوں کو لندن میں رکھیں اور ادھر ملک کے بچوں کو جلسے میں شرکت کے لیے دبا ؤ ڈالے تو اس سے بڑی منافقت کیا ہوگی۔کراچی میں 20 کلو آٹے کی قیمت 13 سو سے 14سو روپے ,خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمت 11 سو سے 12 سو روپے ہے ۔ اس امر کا اظہار انھوں نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا ۔ منگل کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ میں کہا کہ حکومت نے امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل کو نہیں بیچا بلکہ اس کے تمام قرضے کی ادائیگی کے بعد اس کی مکمل ملکیت حاصل کرلی۔ روز ویلٹ ہوٹل کے اسٹاف کے تمام واجبات ادا کردئیے گئے ہیں۔کابینہ اجلاس میں اشیا کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں,وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز حکومتی اقدامات کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگی۔آنے والے دنوں میں مہنگائی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔خیبر پختونخوا میں بارشوں سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچا۔ ملک میں ضرورت کے مطابق گندم کے ذخائر موجود ہیں۔سندھ حکومت نے جان بوجھ کر گندم کی ریلیز روکے رکھی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے گندم بروقت جاری نہ کرنے سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا انھوں نے کہا کہ حکومت کا روز ویلٹ ہوٹل بیچنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ اپوزیشن کے جلسے جلوسوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اپوزیشن ارکان کی اکثریت پر کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں.وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپنی لوٹی ہوئی دولت اور لیڈروں کو بچانے کیلئے سب اکٹھے ہوئے ہیں.