پاکستان بھاری اکثریت سے آئند 3 سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب:وزیر خارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اقوا م متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے رکن کی حیثیت سے پاکستان کادوبارہ انتخاب عالمی برادری کی جانب سے انسانی حقوق کے قومی اورعالمی ایجنڈے کی اس کی پاسداری پراعتمادکامظہرہے۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے کارکن منتخب ہواہے جودوہزارچھ میں قائم کیاگیاتھا۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان بھاری اکثریت سے انسانی حقوق کونسل کادوبارہ رکن منتخب ہوا ہے اوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک سوترانوے رکن ملکوں میں سے ایک سوانہترووٹ حاصل کئے۔