افغانستان: 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکر ا گئے ، 15 افراد ہلاک
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے، جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغان فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹر صوبے ہلمند کے ضلع نوا میں ٹکرا کر تباہ ہوئے ہیں۔یہ ہیلی کاپٹرز زخمیوں کو لینے اور مزید افغان کمانڈوز پہنچانے کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔2 ہیلی کاپٹرز ٹکرا کر تباہ ہونے کے اس واقعے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔صوبائی گورنر کے ترجمان نے نوا میں ہونے والے اس حادثے کی تصدیق کی ہے، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔