جوبائیڈن کی پالیسی ملک کو تباہ کر کے رکھ دے گی۔ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی پالیسی ملک کو تباہ کر کے رکھ دے گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی قرار دینا چاہتے ہیں اور جوبائیڈن کی پالیسی ملک کو تباہ کر کے رکھ دے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈرگ کمپنیز مجھ سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں اور یہ انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔