وزیراعلی سندھ کی کراچی کے نیب دفتر پیشی، 4 رکنی ٹیم کی ایک گھنٹہ تک پوچھ گچھ
نیب کراچی کے دفتر میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پیش ہوئے اور تقریبا ایک گھنٹہ نیب کے دفتر میں موجود رہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے 4 رکنی ٹیم نے مختلف کیسزروشن سندھ پروگرام، شوگر سبسڈی کیس اور گندم کے بحران بارے سوالات کئے۔ وزیراعلی سندھ نے کچھ سوالات کے جوابات دئیے کچھ کے نہیں۔