حکومت پنجاب نے اسموگ کو آفت قرار دے دیا

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے آلودہ دھند (اسموگ) کو آفت قرار دینے کی منظوری دے دی۔صوبائی کابینہ کی جانب سے 6 اکتوبر کو دی گئی منظوری کے بعد ریلیف کمشنر پنجاب نے پنجاب نیشنل کلامیٹی ایکٹ 1958 کے سیکشن 3 کے تحت نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسموگ کو آفت قرار دینے کا فیصلہ پورے صوبے میں نافذ العمل ہوگا۔