آسٹریا کے نئے چانسلر نے حلف اٹھا لیا
ویانا: آسٹریا کے دارالحکومت میں نئے چانسلر الیگزینڈر شالین برگ (ÖVP) نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد عوام سے پہلا مختصر خطاب کیا۔ شالین برگ نے چانسلر کی حیثیت سے اپنے پہلے خطاب میں یہ واضح کیا کہ وہ سبسٹین کرز کے ساتھ یقینا بہت قریب سے کام کریں گے کیونکہ وہ مضبوط ترین پارلیمانی پارٹی کے چیئرمین اور کلب لیڈر ہیں۔ شالین برگ نے کہا کہ سابق چانسلر پر لگے الزامات کو غلط سمجھتا ہوں اور حکومت کو کامیاب بنانے کے لیے سب سے بڑھ کر باہمی احترام اور اعتماد کی ضرورت ہے جبکہ ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا۔