لاہور کےبعد گوجرہ موٹر وےپر شرمناک واقعہ،آئی جی پنجاب کا نوٹس
پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لڑکی کو بوتیک پر نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا، موٹروے پر کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہوگئے،واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ 18 سالہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرالیا گیا ہے اور ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے۔ متاثرہ لڑکی کی پھوپھی نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ان کی بھتیجی کے موبائل فون پر میسج آیا کہ گوجرہ میں انٹرویو ہے، وہاں پہنچے،متاثرہ لڑکی گوجرہ پہنچی تو ملزمان نے اس کو گاڑی میں بٹھالیا اور موٹر وے پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے آئی جی پنجاب نےگوجرہ موٹر وے پر کار میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیدیا،آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔