گھریلو تنازعہ پر فائرنگ,3افراد قتل
کوہاٹ میں استرزئی پایاں میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کر کے 3افراد کو قتل کر دیا گیا ۔ پولیس تھانہ استرزئی کے مطابق قتل ہونے والے شخص کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ قاتل مقتول کا بھانجا ہے جس نے معمول تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے اپنے ہی ماموں، ممانی اور ان کی بچی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا،لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس نے مقتول کی ہمشیرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتل کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔