پاکستان اور زمبابوے مےں تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ہرارے (این این آئی) زمبابوے اور پاکستان کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) بدھ کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور میزبان ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی شکست دے کر سیریز کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان2 ٹونٹی 20 میچوں کی سیریز 16 ستمبر سے شروع ہوگی جس کا پہلا میچ 16 ستمبر جبکہ دوسرا اور آخری میچ 18 ستمبر کو ہوگا۔