ایگرو فارم کا غلط استعمال‘ پرویز مشرف کو ساڑھے بارہ لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد (وقائع نگار) سی ڈی اے نے سابق صدر پروےز مشرف کو اےگرو فارم کے کورڈ اےرےا کی خلاف ورزی پر 12 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے بائی لاز کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ نوٹس جاری کر دےا۔ سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائرےکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول سےکشن (بی سی اےس) ملک غلام مرتضی نے نوائے وقت کے استفسار پر بتاےا کہ سپرےم کورٹ نے سی ڈی اے کی جانب سے الاٹ کےے گئے زرعی فارمز کے غلط استعمال کے حوالے سے وفاقی ترقےاتی ادارے کو نوٹس لےنے اور بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دےا ہے سی ڈی اے نے نان کنفرمنگ ےوز کے حوالے سے اسلام آباد مےں مہم شروع کررکھی ہے اور اسی سلسلے مےں سابق صدر جنرل (ر) پروےز مشرف کے چک شہزاد مےں واقع فارم ہاوس کے سروے کئے گئے ہےں جہاں الاٹی کی جانب سے کورڈ اےرےا کی خلاف ورزی کی گئی ہے سپےشل مجسٹرےٹ سی ڈی اے کی عدالت سے جنرل (ر) پروےز مشرف کو مذکورہ خلاف ورزی پر 12 لاکھ 50 ہزار کا جرمانہ کےا گےا ہے اور انہےں نوٹس جاری کرتے ہوئے خلاف ضابطہ کور کےا گےا اےرےا گرانے کا نو ٹس دےا گےا تھا ۔ ازخود تعمیرات نہ گرانے کی صورت مےں سی ڈی اے کا شعبہ انفورسمنٹ ےہ تعمےرات گرائے گا۔