پاکستان نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو اٹھائیس رنز سے شکست دے کر کلین سویپ کردیا
زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلےگئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نےٹاس جیت کرپاکستان کوبیٹنگ کی دعوت دی جس نےمقررہ پچاس اوورزمیں پانچ وکٹوں کےنقصان پردو سوستررنزبنائےپاکستان کی طرف سےاوپنرمحمد حفیظ تئیس، عمران فرحت سینتیس،اسد شفیق اکیاون، یونس خان اکیاسی جبکہ شعیب ملک چودہ رنزبنا کرآؤٹ ہوئے،کپتان مصباح الحق انتیس اوروکٹ کیپرعدنان اکمل چوبیس رنز کےساتھ ناٹ آؤٹ رہے ،دوسو اکہتررنزکےتعاقب میں زمبابوے کی ٹیم نے پر اعتماد آغاز کیا اور ایک سو دس کے مجموعی سکور پراس کا پہلا کھلاڑی آؤٹ ہوا ۔تاہم اس کے بعد اس کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اورزمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف دو سو بیالیس رنز بنا سکی۔۔ پاکستان کی جانب سے اعزاز چیمہ نے چار،اپنا پہلا میچ کھیلنے والے یاسر شاہ نے دو جبکہ محمد حفیظ،شعیب ملک اورسہیل خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،پاکستان کے اعزاز چیمہ کو میچ کا جبکہ یونس خان کوسیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل سیریز کے واحد ٹیسٹ میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو شکست سے دو چار کیا تھا،سیریز میں شامل دو ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ اوراتوار کو ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔