محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

راولپنڈی اور اسلام آباد میں کافی دیرتک موسلا دھار بارش ہوئی جس سے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے تاہم تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب گئے تیزبارش کی وجہ سے ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا جس سے لوگوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی آج بارش ہوئی جس سے گرمی اورحبس کازورٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ سندھ ، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ سیلاب سے متاثرہ صوبہ سندھ میں شدید بارشوں کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے تاہم رات کے اوقات میں بعض مقامات پر مزید بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سےزیادہ بارش دادومیں ایک سوآٹھ ملی میٹر،جبکہ کراچی انہترمیانوالی اٹھائیس،خضدار،لسبیلہ چوبیس،لاڑکانہ اکیس،کاکول اٹھارہ،ڈی جی خان چودہ،جھنگ بہاولپوردس،سکھرسات اورروڑھی میں پانچ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں اکیالیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا